سورة المدثر - آیت 4
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اپنے کپڑے پس پاک رکھ۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اپنے کپڑوں اور دل ! کو پاک صاف رکھ رب کے شعراء ثیاب سے مراد دل لیا کرتے ہیں امرء القیس کہتا ہے وان کنت قد سائتک منی خلیقۃ نسلی ثیابی من ثیابک تنسلی اس شعر میں ثیاب سے مراد دل ہے یہاں مناسب یہی ہے کیونکہ کپڑوں کا پاک رکھنا صحت صلوۃ کے لئے ضروری ہے مگر دل کا پاک صاف رکھنا ہر حال میں لازمی ہے حدیث میں وارد ہے ان فی الجسد مضغۃ اذا صلحت صلح الجسد کلہ و اذا فسدت فسد الجسد کلہ الاھی القلب یعنی انسان کے جسم میں ایک ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو تو سارا جسم درست ہوجاتا ہے اور جب وہ بگڑ جاتا ہے تو سارا جسم بگڑا جاتا ہے ! وہ دل ہے۔ اللھم اصلح قلبی وقلب کل ناظر۔ منہ