سورة الجن - آیت 14

وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کہ بے شک ہم میں سے کچھ فرماں بردار ہیں اور ہم میں سے کچھ ظالم ہیں، پھر جو فرماں بردار ہوگیا تو وہی ہیں جنھوں نے سیدھے راستے کا قصد کیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور جنوں نے یہ بھی کہا کہ ہم میں بعض لوگ اللہ کے فرمانبردار یعی نیک ہیں جن کو ہم پہلے صالحون کے لفظ سے بیان کر آئے ہیں اور بعض بدکار ہیں جن کو ہم دون ذلک میں بتا آئے ہیں اور اگر غور کریں تو ہر قوم میں ایسا ہوتا ہے یہ کوئی ہم سے مخصوص نہیں پس جو لوگ اللہ کے ہو رہیں۔ یعنی ہر وقت ان کو خیال رہتا ہے کہ اللہ راضی ہو یقینا سمجھو کہ انہوں ہی نے ہدایت کی تلاش کی