سورة الجن - آیت 11
وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک ہم میں سے کچھ نیک ہیں اور ہم میں کچھ اس کے علاوہ ہیں، ہم مختلف گروہ چلے آئے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور بات تو یہ ہے کہ ہم میں سے کچھ لوگ تو نیک ہیں جو پہلے سے نیک چلے آئے ہیں نہ مشرک ہیں نہ بدکار اور بعض اس کے سوا کچھ اور طرح کے بھی ہیں غرض ہم مختلف اقسام کے تھے