سورة الحاقة - آیت 12
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تاکہ ہم اسے تمھارے لیے ایک یاد دہانی بنادیں اور یاد رکھنے والا کان اسے یاد رکھے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
تا کہ ہم اس کو تمہارے لئے باعث نصیحت بنائیں دیکھنے اور سننے والے اس سے نصیحت پائیں کہ اتنے پانی میں جس میں بڑی سے بڑی چیزیں ڈوب گئیں ایک معمولی سی لکڑی کی کشتی نہ ڈوبی کیوں ؟ اس لئے کہ وہ اللہ کے حکم سے اسی غرض سے بنائی گئی تھی کہ جو اس میں بیٹھے وہ نجات پائے دیکھنے والے دیکھ کر نصیحت پائیں اور سننے والے کان یعنی پچھلی نسلیں سن کر یاد رکھیں کیونکہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے یہ تو ہوا دنیاوی حال