سورة التحريم - آیت 2
قَدْ فَرَضَ اللَّهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ ۚ وَاللَّهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک اللہ نے تمھارے لیے تمھاری قسموں کا کفارہ مقرر کردیا ہے اور اللہ تمھارا مالک ہے اور وہی سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس گزشتہ را صلوٰۃ آئندہ احتیاط کیونکہ اللہ نے تمہاری ایسی بے ضرورت اور پر ضرر قسموں کے توڑنے کا طریقہ تمہارے لئے مقرر کر رکھا ہے اور تم کو سمجھا دیا ہے کہ ایسی قسموں کے توڑنے کا کفارہ یہ دیا کرو کہ دس مساکین کو کھانا کھلائو یا تین روزے رکھو کیونکہ اللہ ہی تمہارا والی ہے اور وہ بڑا علم والا اور حکمت والا ہے