سورة الطلاق - آیت 10

أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ نے ان کے لیے بہت سخت عذاب تیار کیا ہے، سو اللہ سے ڈرو اے عقلوں والو جو ایمان لائے ہو! یقیناً اللہ نے تمھاری طرف ایک نصیحت نازل کی ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ابھی آخرت میں اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے پس تم اے عقلمندو ایمان والو ! یہ سمجھوکہ نفع نقصان عزت وذلت سب اللہ کے ہاتھ میں ہے پس اسی سے ڈرتے رہو اور جو مانگنا ہے اس سے مانگا کرو