سورة الطلاق - آیت 5
ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ اللہ کا حکم ہے جسے اس نے تمھاری طرف نازل کیا ہے اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا وہ اس سے اس کی برائیاں دور کر دے گا اور اسے بڑا اجر دے گا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس تمہاری زندگی کا مقصود اور تمہاری کامیابی کا گر یہی ہے کہ تم اللہ کا خوف دل میں جاگزین کر رکھو یہ اول درجہ میں الٰہی حکم ہے اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے جیسا تم سے پہلے لوگوں پر نازل کیا تھا پس اس کی محافظت کرتے رہو اور دل میں یقین رکھو کہ جو کوئی اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کی غلطیاں معاف کر دے گا اور اس کے نیک کاموں کے بدلہ میں اس کو بہت بڑا اجر دے گا