سورة التغابن - آیت 15

إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَاللَّهُ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تمھارے مال اور تمھاری اولاد تو محض ایک آزمائش ہیں اور جو اللہ ہے اسی کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

باقی رہا یہ خیال کہ اہل خانہ اور اولاد کی مخالفت کرنے سے گھر میں بگاڑ کرنا اچھا نہیں ہے اس سے عیال کی حفاظت رہ سکتی ہے نہ اولاد کی تو سنو ! سوائے اس کے نہیں کہ تمہارے مال اور اولاد تمہارے لئے حقیقت میں وبال جان ہیں اور باعث امتحان اور اگر ان کو بما تحتی حکم اللہ استعمال کرو گے تو انجام نیک ہوگا بدطریق سے کرو گے تو برابدلہ پائو گے۔ ہاں سن رکھو کہ اللہ کے نزدیک بڑا اچھا بدلہ ہے