سورة التغابن - آیت 8
فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو تم اللہ اور اس کے رسول اور اس نور پر ایمان لاؤ جو ہم نے نازل کیا اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو، خوب باخبر ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس تم اے لوگو ! اللہ اور اس کے رسول پر یقین رکھو اور اس نور قرآن پر ایمان لائو جو ہم نے اتارا دیکھو یہ ایمان لا کر خاموش نہ بیٹھ جائو بلکہ اس پر عمل کرو۔ اور یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے باخبر ہے۔