سورة المنافقون - آیت 11
وَلَن يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ کسی جان کو ہرگز مہلت نہیں دے گا جب اس کا وقت آگیا اور اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے جو تم کر رہے ہو۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
حالانکہ اللہ کے ہاں یہ قانون ہے کہ جب کبھی کسی نفس کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اللہ اسے ذرہ جتنی بھی مہلت نہیں دیا کرتا پس کوئی کتنا ہی چیخے درخواستیں کرے‘ کبھی مہلت نہیں ملتی اور چیخنا اور رونا پیٹنا بے کار ہے اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے باخبر اور بذاتہ مطلع ہے اسے نہ کسی گواہ کی حاجت ہے نہ تمہارے انکار سے تم کو کچھ فائدہ۔ اللھم علمنا ما ینفعنا