قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَىٰ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
کہہ دے بلاشبہ وہ موت جس سے تم بھاگتے ہو، سو یقیناً وہ تم سے ملنے والی ہے، پھر تم ہر پوشیدہ اور ظاہر چیز کو جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمھیں بتائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
اے ہمارے رسول تو ان لوگوں کو کہہ کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو اور جان بچاتے ہو وہ جان بچے گی نہیں کیونکہ وہ موت تمہیں پا لے گی اور ضرور پا لے گی اس لئے کہ وہ اٹل ہے۔ کسی کی کوشش سے ہٹتی نہیں پس تم ضرور مرو گے پھر تم سب بنی آدم عالم الغیب پوشیدہ اور حاضر جاننے والے اللہ کی طرف پھیرے جائو گے پھر وہ تمہارے کئے ہوئے کاموں یعنی نیک وبد اعمال کی تمہیں خبر دے گا بس تم ہوشیار ہو کر دنیا سے رخصت ہونا اسلام قبول کرو یا نہ کرو مگر حق پسندی کی عادت کرو۔