سورة الجمعة - آیت 6

قُلْ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ هَادُوا إِن زَعَمْتُمْ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِن دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ دے اے لوگو جو یہودی بن گئے ہو! اگر تم نے گمان کر رکھا ہے کہ بے شک تم ہی اللہ کے دوست ہو (دوسرے) لوگوں کے سوا تو موت کی تمنا کرو، اگر تم سچے ہو۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ تو ہے قانون الٰہی اب ذرہ ان یہودیوں کو ہدایت کرنے کے لئے تو کہہ اے یہودیو ! ہم تو اللہ کے بتانے سے جان چکے ہیں کہ تم لوگ بوجہ ترک شریعت کے ہدایت پر نہیں ہو لیکن اگر تم کو اس بات کا گھمنڈ ہے کہ تمام لوگوں میں سے تم ہی اللہ کے ولی ہو مقربان بارگاہ الٰہی ہو تو پھر اس رذیل دنیا میں رہ کر کیا لو گے اللہ سے موت مانگو اگر سچے ہو تو مرو اور مر کر سیدھے جنت میں چلے جائو۔