سورة الحشر - آیت 17

فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا أَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس ان دونوں کا انجام یہ ہوا کہ بے شک وہ دونوں آگ میں ہوں گے، اس میں ہمیشہ رہنے والے اور یہی ظالموں کا بدلہ ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس انجام ان دونوں کا یہ ہوتا ہے کہ وہ دونوں جہنم میں جانے کے لائق ہوجاتے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بدلہ ظالموں کا ہے ٹھیک اسی طرح یہ عوام کو بہکانے والے رئیس اپنے ماتحت لوگوں کو بہکاتے ہیں بلکہ غریب مسلمانوں کو بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ذمہ دار ہیں ہم تمہارے گناہ اٹھالیں ! گے مگر جب انجام کار عذاب کا وقت آئے گا تو نہ تابع چھوٹیں گے اور نہ متبوع