سورة الحشر - آیت 1
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کا پاک ہونا بیان کیا ہر چیز نے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہی سب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
سنو جی ! جتنی مخلوقات آسمانوں میں اور جتنی چیزیں زمینوں پر ہیں سب اللہ کی پاکی اور تقدس بیان کرتی ہیں بعض بزبان قال اور بعض بزبان حال کیونکہ وہ ان سب کا خالق ہے اور وہی سب پر غالب اور حکمت والا ہے