سورة المجادلة - آیت 20

إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہی سب سے زیادہ ذلیل ہونے والوں میں سے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیونکہ یہ لوگ اللہ اور رسول کی مخالفت پر تلے ہوئے ہیں اور جو لوگ اللہ اور رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہی ذلیل ترین لوگوں میں ہوں گے