سورة المجادلة - آیت 14

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنھوں نے ان لوگوں کو دوست بنا لیا جن پر اللہ غصے ہوگیا، وہ نہ تم سے ہیں اور نہ ان سے اور وہ جھوٹ پر قسمیں کھاتے ہیں، حالانکہ وہ جانتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیا تم نے ان لوگوں کو دیکھا جنہوں نے ازراہ نفاق اس قوم سے تعلق پیدا کر رکھا ہے جن پر اللہ نے غضب کیا ہوا ہے یہی لوگ ہیں جو باوجود دعویٰ اسلام کے مخالفوں سے دوستانہ لگاتے ہیں حقیقت میں نہ وہ تم میں سے ہیں نہ ان میں سے بلکہ اپنی غرض کے بندے ہیں اور محض کذب اور جھوٹ پر حلف اٹھاتے ہیں حالانکہ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹے ہیں