سورة الحديد - آیت 15
فَالْيَوْمَ لَا يُؤْخَذُ مِنكُمْ فِدْيَةٌ وَلَا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ مَأْوَاكُمُ النَّارُ ۖ هِيَ مَوْلَاكُمْ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو آج نہ تم سے کوئی فدیہ لیا جائے گا اور نہ ان لوگوں سے جنھوں نے انکار کیا، تمھارا ٹھکانا ہی آگ ہے، وہی تمھاری دوست ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس آج قیامت کے روز تم جیسے باطنی کافروں سے اور نہ دوسرے ظاہری کافروں سے مالی عوض لیا جائے گا۔ اس لئے کہ تمہارا سب کا ٹھکانہ جہنم ہے یہی جہنم گویا تمہاری رفیق ہے اور سن رکھو کہ وہ بہت بری جگہ ہے۔