يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُم بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِم بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
جس دن تو ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو دیکھے گا ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کی دائیں طرفوں میں دوڑ رہی ہوگی۔ آج تمھیں ایسے باغوں کی خوشخبری ہے جن کے نیچے سے نہریں چلتی ہیں، ہمیشہ ان میں رہنے والے ہو، یہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔
جس روز تم دیکھو گے کہ ایماندار مردوں اور عورتوں کا ایمانی نور ان کے آگے اور دائیں بائیں چلتا ہوگا جیسے ریل گاڑی کے انجن کی لالٹین رات کو آگے آگے روشنی ڈالتی ہے اور جو گاڑیوں میں بھی دائیں بائیں روشنی دیتی ہے اسی طرح اس روز مؤمنوں کو روشنی حاصل ہوگی تاکہ ان کو چلنے میں راہ نمائی کرے ملائکہ کی معرفت ان کو کہا جائے گا کہ تم لوگوں کو آج کے روز خوشخبری ہو کہ تمہارے لئے بہشت ہیں۔ جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ہمیشہ ہمیش ان میں رہو گے یہ خیال بھی دل میں نہ لانا کہ کبھی تم ان بہشتوں سے نکالے جائو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے