سورة الحديد - آیت 9

هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہی ہے جو اپنے بندے پر واضح آیات اتارتا ہے، تاکہ تمھیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالے اور بلاشبہ اللہ تم پر یقیناً بے حد نرمی کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! جس اللہ نے یہ سب کام کئے ہیں اور جو دنیا کے سب کام کرتا ہے وہی اللہ وقتا فوقتا اپنے بندے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کھلے کھلے احکام اور نشان نازل کرتا ہے تاکہ تم لوگوں کو گمراہی اور بےدینی کے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جائے اور اگر سچ جانو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے حال پر بڑا مہربان بڑا رحم کرنے والا ہے