سورة الواقعة - آیت 39
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں سے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(39۔40) اس دائیں ہاتھ والی جماعت میں بہت سے لوگ اس آخری زمان پیغمبر سے پہلے لوگوں میں سے ہوں گے اور بہت سے لوگ اس سے پچھلے لوگوں میں سے ہوں گے۔ غرض اس جماعت میں داخلہ کے لئے کوئی امت محمد علیٰ صاحبھا الصلوۃ والتحیۃ کی خصوصیت نہ ہوگی بلکہ پہلی امتوں کے نیک لوگ بھی اس گروہ میں داخل ہوں گے