سورة الرحمن - آیت 46
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈر گیا، دو باغ ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! ہم مدار کار ایک ہی بات تم کو بتلاتے ہیں جس پر عمل کرنے سے تمہارا بیڑا پار ہوجائے ہمارے ہاں نجات کے لئے مدار کار ایک ہی بات ہے۔ وہ یہ ہے جو کوئی اپنے پروردگار کے رتبہ سے ڈرتا رہے یعنی اس کی شان والا شان کے مطابق دل میں خوف رکھے اس کے لئے اللہ کے ہاں دو باغ ہوں گے ایک رہنے کے لئے ایک سیر سپاٹے کے لئے جیسے دنیا میں امراء ورئوسا کے لئے ہوتے ہیں۔