سورة القمر - آیت 51
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً ہم نے تمھارے جیسی کئی جماعتوں کو ہلاک کر ڈالا، تو کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
تم لوگ جو اسلام سے انکار اور سخت ضد پر ہو۔ کیا تم جانتے نہیں کہ ہم نے تمہارے جیسی کئی مغرور قومیں پہلے تباہ کردیں پھر کیا تم میں سے کوئی نصیحت پانے والا نہیں ہے جو یہ سمجھے کہ اللہ کے سامنے اکڑنا گویا پہاڑ سے سر ٹکرانا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ مضر ہے۔