سورة القمر - آیت 46

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلکہ قیامت ان کے وعدے کا وقت ہے اور قیامت زیادہ بڑی مصیبت اور زیادہ کڑوی ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ تو ابھی دنیاوی ذلت ہے اسی پر بس نہیں بلکہ اصل وعدہ گاہ ان کا قیامت کی گھڑی ہے اور وہ گھڑی بہت وحشت ناک اور کڑی ہے اس کی تلخی سے کل مخلوق پریشان ہوگی