سورة القمر - آیت 36

وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یقیناً اس نے انھیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تو انھوں نے ڈرانے میں شک کیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

حضرت لوط نے ان کو ہرچند ہماری پکڑ سے ڈرایا اور بہت کچھ سمجھایاکہ۔ از مکافات عمل غافل مشو گندم از گندم بروئد جوز جو پھر بھی وہ لوطی لوگ اس کے ڈرانے میں حجتیں کرتے رہے لگے کہنے یہ تیری پرائی گیڈر بھبکی ہے ہم اس گیڈر بھبکی میں ہرگز نہ آئیں گے