سورة القمر - آیت 17

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلا شبہ یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کردیا، تو کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے ساکنان عرب سنو ! ہم نے تمہاری نصیحت کے لئے قرآن کو بالکل آسان کیا ہے جو کوئی چاہے کہ میں قران مجید سے اپنے عمل کے لئے مسائل سیکھوں تو وہ بہت آسانی سے سیکھ سکتا ہے پھر کیا کوئی ہے نصیحت پانے والا جو دیدہ عبرت سے اسے دیکھے اور گوش ہوش سے سنے