سورة القمر - آیت 7
خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کی نظریں جھکی ہوں گی، وہ قبروں سے نکلیں گے جیسے وہ پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہوں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ لوگ اس روز ایسے ہو نگے کہ ان کی آنکھیں شرمندہ اور ذلیل آدمی کی طرح جھکی ہونگی اس کثرت سے قبروں سے نکلیں گے گویا وہ پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہونگی