سورة القمر - آیت 5

حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کامل دانائی کی بات ہے، پھر (بھی) ڈرانے والی چیزیں کوئی فائدہ نہیں دیتیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

جو کامل حکمت ہے کیونکہ جس جس طریق سے قرآن مجید میں گذشتہ واقعات بتائے گئے ہیں وہ ہر طرح دل نشین کرنے کو کافی ہیں قصص کی صورت ہے۔ کہیں امثال کی کہیں تصویرات کی۔ غرض عجب طرح کی کامل حکمت اور حکیمانہ تعلیم ہے کہ ہر ایک سمجھدار آدمی کو فائدہ ہوسکتا ہے