سورة النجم - آیت 57
أَزِفَتِ الْآزِفَةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
قریب آگئی وہ قریب آنے والی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پھر تم اس سے کیوں منکر ہوتے ہو۔ کیا تم چاہتے ہو کہ دنیا میں گمراہی پھیلی رہے اور اس کو روکنے کے اسباب پیدا نہ ہوں نہ اس کی سزا کے لئے کوئی وقت ہو؟ یہ دونون خیالات غلط ہیں اللہ اپنے بندوں کے حال پر بڑا مہربان ہے اس کی مہربانی کا مقتضا ہے کہ جس طرح وہ بندوں کو رزق دینے کے لئے بارش کرتا ہے گمراہی سے نکالنے کے لئے سمجھانے والے انبیاء اور علماء پیدا کرتا ہے اور فیصلہ عامہ کے لئے اس نے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کا نام آزفہ ہے وہ آزفہ کی گھڑی بھی آنے والی ہے