سورة النجم - آیت 39
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور یہ بھی ان صحیفوں میں درج ہے کہ انسان جو کچھ محنت کرے گا وہی پائے گا۔ کسی اپنے جیسے انسان پر بھروسہ کر کے نقصان اٹھائے گا