سورة النجم - آیت 34
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تھوڑا سا دیا اور رک گیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور باوجود مال دار ہونے کے اللہ کی راہ میں بہت تھوڑا دیتا ہے اور پھر کوئی کتنا ہی کہے مگر سخت دل ہوجاتا ہے کیا مجال کہ کسی عاجز کے تڑپنے پر بھی اس کو رحم آجائے۔ باوجود اس کے کہتا ہے میں نجات کا مستحق ہوں