سورة الأحقاف - آیت 6
وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب سب لوگ اکٹھے کیے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت سے منکر ہوں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یعنی جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے معبود جن کو یہ پکارتے اور دعائیں مانگتے ہیں ان کے دشمن ہوجائیں گے اور انکی عبادت سے انکار کردیں گے کیونکہ ایک تو ان کو خبر ہی نہ ہوگی۔ دوم اگر ہوگی تو وہ سمجھیں گے کہ ہاں کرنے میں ہماری خیر نہیں اس لئے وہ صاف صاف انکار کردیں گے جو انکار ان کا صحیح اور بجا ہوگا۔