سورة الأحقاف - آیت 2

تَنزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس کتاب کا اتارنا اللہ کی طرف سے ہے جو سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اسی کی رحمت کے تقاضے سے یہ کتاب قرآن مجید اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے نازل ہے اس میں جو جو حکم نازل ہیں ان میں سراسر حکمت ہے ان کی تبلیغ میں جو کوئی مانع ہوگا تم دیکھ لو گے اس کو اللہ کے غلبہ کی صفت خود ہٹا دے گی مگر جلدی نہ کرنا گھبراہٹ میں کچھ فائدہ نہیں ہر کام کے لئے ایک وقت ہوتا ہے۔