سورة الصافات - آیت 71
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً ان سے پہلے اگلے لوگوں میں سے زیادہ تر گمراہ ہوگئے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سمجھتے کہ ان فاعلین سے قبل اگلے لوگوں میں بہت سے لوگ گمراہ ہوچکے ہیں پھر یہ کیوں اپنے باپ دادا کے تقلید پر قانع ہوئے اور اس کو عقل سے نہ جانچا