سورة الصافات - آیت 47
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
نہ اس میں کوئی درد سر ہوگا اور نہ وہ اس سے مدہوش کیے جائیں گے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جس میں نہ نشہ کا خمار ہوگا۔ نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی کیونکہ سرے سے وہ نشہ آور ہی نہ ہوگی بلکہ محض ایک لذیذ چیز ہوگی