سورة الصافات - آیت 22
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اکٹھا کرو ان لوگوں کو جنھوں نے ظلم کیا اور ان کے جوڑوں کو اور جن کی وہ عبادت کیا کرتے تھے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(22۔23) ادھر فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اول درجہ کے ظالموں یعنی مشرکوں کے گروئوں اور ان کے ساتھیوں یعنی تابعداروں کو اور اللہ کے سوا جن جن کی یہ لوگ پوجا کرتے تھے بشرطیکہ وہ بھی اس پوجا پر راضی ہوں سب کو ایک جا جمع کر کے جہنم کی طرف لے جائو