سورة الصافات - آیت 12
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلکہ تو نے تعجب کیا اور وہ مذاق اڑاتے ہیں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اسی لئے تو اہل دانش ان کی باتوں کو حقارت سے سنتے ہیں تو تعجب کرتا ہے اور وہ ہنسی کرتے ہیں بیوقوف سمجھتے نہیں کہ یہ ہنسی دراصل ان کی ہنسی ہے جو دوردرازکاء سوال کرتے ہیں