سورة الصافات - آیت 8

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور ہر طرف سے ان پر (شہاب) پھینکے جاتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ایسا محفوظ کیا کہ وہ شیاطین اعلیٰ جماعت ملائکہ کی باتیں سن نہیں سکتے بلکہ ان کی طرف کان بھی نہیں لگا سکتے ہر طرف سے ان کو دھتکار ہوتی ہے