سورة الفرقان - آیت 50

وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلا شبہ یقیناً ہم نے اسے ان کے درمیان پھیر پھیر کر بیان کیا، تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں، مگر اکثر لوگوں نے ناشکری کرنے کے سوا کچھ نہیں مانا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ہم نے تو یہ مضمون ان لوگوں میں مختلف پیرائوں میں بیان کیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پاویں مگر پھر بھی بہت سے لوگوں نے بجز ناشکری اور کفران کے کچھ اختیار نہ کیا