سورة المؤمنون - آیت 115
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا تم نے گمان کرلیا کہ ہم نے تمھیں بے مقصد ہی پیدا کیا ہے اور یہ کہ بے شک تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے؟
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
کیا تم نے یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تم کو عبث اور فضول پیدا کیا ہے اور کہ تم ہماری طرف مر کر اعمال کی جزا وسزا کیلئے نہیں لوٹو گے بڑی سخت غلطی تمہاری یہی تھی کہ تم نے یہ سمجھا تھا کہ یہ سلسلہ کائنات محض ایک افسانہ اور دل بہلاوا ہے