سورة المؤمنون - آیت 102

فَمَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر وہ شخص جس کے پلڑے بھاری ہوگئے تو وہی لوگ کامیاب ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ہاں جو کچھ ہوگا اعمال پر ہوگا پس جن لوگوں کے نیک اعمال وزن میں بھاری ہوں گے وہی لوگ بامراد پاس اور کامیاب ہوں گے