سورة المؤمنون - آیت 97
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تو کہہ اے میرے رب! میں شیطانوں کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(97۔98) اور کہا کر اے میرے پروردگا ! میں شیاطین کی چھیڑ چھاڑ سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ یہ میرے پاس آئیں اور مجھے ستائیں ساتھ ہی اس کے ان کی بیہودہ گوئی کا بھی خیال مت کیجئیو ان کی حالت تو یہی رہے گی