سورة المؤمنون - آیت 80

وَهُوَ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کے قبضہ میں رات اور دن کا بدلنا ہے، تو کیا تم نہیں سمجھتے؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہی ذات پاک ہے جو مخلوق کو زندگی بخشتا اور مارتا ہے اور رات دن کا اختلاف اسی کے قبضہ قدرت میں ہے سورج کے طلوع اور غروب کا وقت بلحاظ موسم اسی نے مقرر کاش ہے کیا تم لوگ پھر بھی نہیں سمجھتے کہ دنیا کے کاروبارکا اصل مدار کس پر ہے اور محض ظاہر بینی سے ان اسباب پر دل لگائے بیٹھے ہو حالانکہ ان اسباب کی کچھ بھی ہستی نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے جس کی طرف کسی اہل دل نے اشارہ کیا ؎ کار زلف نست مشک افشانی اما عشقاں بد مصلحت را تہمتے برآہونے چیں بستہ اند