سورة مريم - آیت 51

وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مُوسَىٰ ۚ إِنَّهُ كَانَ مُخْلَصًا وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور کتاب میں موسیٰ کا ذکر کر، یقیناً وہ خالص کیا ہوا تھا اور ایسا رسول جو نبی تھا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(51۔53) اور کتاب قرآن مجید میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر خیر کر تحقیق وہ بڑا ہی صاف اور خالص بندہ اللہ کا رسول اور نبی تھا بڑا اولو العزم اور مضبوط ارادے والا کام کر گذرنے والا ہم نے اسکو کوہ طور کی دائیں جانب سے بلایا اور اس کو مناجات اور دعا کی حالت میں اپنا مقرب بنایا اور محض اپنی رحمت سے ہم نے اس کے بھائی ہارون کو نبی بنا کر اس کے ساتھ کردیا جیسا کہ اس کی درخواست تھی