سورة البقرة - آیت 110
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور جو بھی نیکی تم اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس پالو گے۔ بے شک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو، خوب دیکھنے والا ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس اسی پر بھروسہ کرو اور نماز ہمیشہ پڑھتے رہو زکوٰۃ بھی دیتے رہو اور بھی جو کچھ بہتری کے کام اپنے لئے آگے بھجوں گے ضرور ان کو اللہ کے ہاں پائو گے ہرگز ضائع نہ ہونگے نہ کسی منشی کی وجہ سے نہ کسی سپاہی کے سبب سے اس لئے کہ اللہ تمہارے کاموں کو خود دیکھ رہا ہے