سورة الانعام - آیت 163
لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے اور میں حکم ماننے والوں میں سب سے پہلا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بلکہ﴿وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ ﴾” اور مجھے اسی (اخلاص) کا حکم دیا گیا ہے۔“ یعنی حتمی حکم اور اس حکم کی تعمیل کئے بغیر میں اس کی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہوسکتا﴿وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ﴾” اور میں سب سے اول فرماں بردار ہوں۔“ یعنی اس امت میں، پہلا مسلمان ہوں۔