سورة الانعام - آیت 85
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو، یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَ﴾ ” زکریا اور یحییٰ“ یعنی یحییٰ زکریا علیہما السلام کے فرزند ﴿وَعِيسَىٰ﴾ یعنی عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ﴿وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ﴾ ” اور الیاس کو بھی یہ سب“ یعنی یہ تمام لوگ ﴿مِّنَ الصَّالِحِينَ﴾ ” نیکو کار تھے۔“ یعنی اپنے اخلاق، اعمال اور علوم میں صالح لوگ تھے بلکہ صلحا کے سردار، قائد اور ان کے امام تھے۔