سورة الانعام - آیت 29

وَقَالُوا إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نہیں ہے یہ (زندگی) مگر ہماری دنیا کی زندگی اور ہم ہرگز اٹھائے جانے والے نہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقَالُوا﴾” اور وہ کہتے ہیں۔“ یعنی مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کا انکار کرنے والے کہتے ہیں ﴿إِنْ هِيَ إِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا﴾” ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے۔“ یعنی حقیقت حال یہ ہے کہ ہمیں وجود میں لانے کا اس دنیا کی زندگی کے سوا اور کوئی مقصد نہیں﴿وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ﴾ ” ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ نہیں اٹھایا جائے گا۔ “