سورة الاخلاص - آیت 4

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور نہ کبھی کوئی ایک اس کے برابر کا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ﴾ اس کے اسما میں نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں کوئی اس کا ہم سر ہے ۔اس کی ذات بابرکت اور بہت بلند ہے ۔ یہ سورۃ کریمہ توحید اسما وصفات پر مشتمل ہے۔