سورة الكوثر - آیت 3
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً تیرا دشمن ہی لاولد ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّ شَانِئَکَ﴾ آپ سے بغض رکھنے والا، آپ کی مذمت اور تنقیص کرنے والا ﴿ہُوَ الْاَبْتَرُ﴾ یعنی وہ ہر بھلائی سے محروم ہے اس کا عمل منقطع ہے اور اس کا ذکر منقطع ہے۔ رہے رسول مصطفیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو حقیقت میں وہی کامل ہیں ، آپ کمال کے اس بلندترین مرتبے پر پہنچے ہوئے ہیں جہاں تک پہنچنا مخلوق میں سے کسی کے لیے ممکن نہیں ، مثلا: رفعت ذکر، کثر ت الانصار اور کثرت متبعین۔