سورة الكوثر - آیت 2
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس تو اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ نے آپ پر اپنے احسان وعنایت کا ذکر کرنے کے بعد آپ کو اس احسان پر شکر ادا کرنے کا حکم دیا ، چنانچہ فرمایا :﴿فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ﴾ ” پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھ اور قربانی کر۔“ اللہ تعالیٰ نے ان دو عبادتوں کا خاص طور پر ذکر فرمایا؛ کیونکہ یہ دونوں افضل ترین عبادات اور تقرب الٰہی کا جلیل ترین ذریعہ ہیں ، نیز ان دونوں کا خاص طور پر ذکر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے نماز قلب اور جوارح میں خشوع کو متضمن ہے پھر اسے عبادت کی دیگر تمام انواع میں منتقل کردیتی ہے ۔ جانور ذبح کرنے میں یہ حکمت ہے کہ بندے کے پاس جو کچھ ہے اس میں سے افضل ترین چیز قربانی کے ذریعے سے تقرب الٰہی حاصل کرنا اور مال خرچ کرنا ہے جس سے محبت کرنا اور اس میں بخل کرنا نفس انسانی کی جبلت ہے۔